سیکورٹی عملے نے بانی پاکستان کے مزار کے بے حرمتی ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کردی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مزار قائد سیکورٹی عملے نے سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے والے 6نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، مزار قائد سیکورٹی عملے کی جانب سے بانی پاکستان کے مزار پر ٹک ٹاک اور سماجی رابطوں کیلئے ویڈیو بنانے والے نوجوانوں کیخلاف کریک ڈائون کیا گیا، جس کے دوران مزار قائد کے مختلف حصوں میں سوشل میڈیا وائرل کی جانے والی ویڈیوز کی فلمبندی میں مصروف 6نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا، مزار قائد کی سیکورٹی پر مامور عملے کی جانب سے کارروائی گزشتہ روز ٹک ٹاک گرل کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل کی جانے والی ویڈیو کے تناظر میں کی گئی، مزار قائد انتظامیہ نے نوجوانوں کی گرفتاری کی تصدی کی، ان کا کہنا ہے کہ کریک ٹائون کے دوران 6افراد کو ویڈیوز ریکارڈ کرنے کے دوران گرفتار کیا گیا، بعد ازاں گرفتار نوجوانوں کو مزید کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کرتے ہوئے بانی پاکستان کے مزار کی بے حرمتی ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
