English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جائیں تو جائیں کہاں؟ کے الیکٹرک پھر کراچی والوں پر بجلی گرانے کیلئے تیار

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا کو درخواست دے دی، فی یونٹ ایک روپے 37 پیسے کا اضافہ مانگا گیا ہے
کے الیکٹرک کی جانب سے رواں مالی سال کے چھ مہینوں کی ماہانہ فیول پرائز ایڈجسٹمنٹ کے لئے درخواست دے دی گئی ہے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کے الیکٹرک پھر کراچی والوں پر بجلی گرانے کیلئے تیار ،نیشنل الیکٹرک پاور ریگو لیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے درخواست دیدی ہے۔ ملک میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے نگراں ادارے نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی نرخ بڑھانے کی درخواست 2سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل سے جون 2019ء تک کی سہ ماہی کی مد میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 37پیسے اضافہ کیا جائے۔ جولائی سے ستمبر 2019ء تک کی سہ ماہی کیلئے ایک روپے 44پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے رواں مالی سال کے 6مہینوں کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے بھی درخواست دی ہے۔ کے الیکٹرک کی درخواستوں کی سماعت 4مارچ کو اسلام آباد میں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے