ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوازشریف کیخلاف کارروائی پنجاب کا وفاق سے رابطہ

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف کارروائی کے لیے پنجاب حکومت نے وفاق سے رابطہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف کارروائی کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف متعلقہ عدالت اور ٹرائل کورٹ میں وفاق جائے گی، وفاقی حکومت کو مراسلہ بھجوا دیا ہے اب وہ کارروائی کے لیے آگے اقدام کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور میں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی۔

خصوصی کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کیں جن کی روشنی میں پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ پنجاب حکومت نے کہا کہ نوازشریف بورڈ اور کمیٹی کو مطلوبہ رپورٹس پیش نہ کرسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں