English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منتخب نمائندے ترقیاتی اسکیموں کی مانیٹرنگ کریں،وزیراعلیٰ سندھ

ہمارے نمائندوں کو ہونیوالے ترقیاتی کام ذاتی طور پر دیکھنا چاہیے تاکہ ان کی حفاظت ہوسکے،مراد علی شاہ
منتخب نمائندے اسکیموں کے معیار اور کام کی رفتار کو بھی دیکھیں تاکہ ان کی حفاظت ہوسکے،اجلاس سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ منتخب نمائندے اپنے علاقوں کی ترقیاتی اسکیموں کی مانیٹرنگ کریں، اسکیموں کے معیار اور کام کی رفتار کو بھی دیکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نمائندوں کو ہونے والے ترقیاتی کام ذاتی طور پر دیکھنا چاہیے تاکہ ان کی حفاظت ہوسکے۔ یہ باتیںمنگل کو ضلع بدین کی جاری اور نئی تجاویز کردہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ، صوبائی مشیر نثار احمد کھوڑو، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر تعلیم سعید غنی، وزیر زراعت اسماعیل راہو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی محمد وسیم، ضلع بدین کے منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ ضلع بدین میں کل 75 اسکیمیں جاری ہیں جن کی ایلوکیشن 3.2 بلین روپے ہے۔ حکومت نے 2.3 بلین روپے جاری کئے ہیں جو کل ایلوکیشن کا 72 فیصد بنتا ہے۔ 2.3 بلین روپے جاری کئے گئے ہیں اس میں سے 1.76 بلین روپے استعمال ہو چکے ہیں۔ضلع بدین میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے بتایا گیا کہ محکمہ اوقاف کی 4، محکمہ اسکول ایجوکیشن کی 7، کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی 3، یونیورسٹی اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ کی ایک، محکمہ صحت کی ایک، محکمہ داخلہ کی 3، انفارمیشن اینڈ آرکائیو ڈپارٹمنٹ کی ایک، محکمہ آبپاشی کی 12 اور لا اینڈ پروسیکیوشن ڈپارٹمنٹ کی 4، لوکل گورنمنٹ کی 11، واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن کی 2، روڈس کی 9، منارٹیز کی 2، پی ایچ ای کی 4، رورل ڈولپمنٹ کی 2، تھر انفرااسٹیچر کی ایک اور ورکس اینڈ سروسز کی19اسکیمیں جاری ہیں۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی نے بتایا کہ 35 اسکیمیں جون کے آخر تک مکمل ہوجائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے