ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت اشیاء کی قیمتیں قابو کرنے میںناکام ہوچکی ،خرم زمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر پی ٹی آئی کراچی و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان و جنرل سیکریٹری و رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے صوبہ سندھ میں اشیاء کی قیمتوں میں بے جا اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اشیاء کی قیمتیں قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔سندھ حکومت کے قیمتیں کنٹرول کرنے والے چھ ادارے غیر فعال ہیں۔ان خیالات کا اظہار انصاف ہاوس سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کیا۔ رہنماوں نے مزید کہا کہ ادارہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائس کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔حکومت سندھ کی ازلی نااہلی کی وجہ سے غریب عوام مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ آٹا، دودھ ،چینی ،پھل اور سبزیوں سمیت دیگر اشیاء خردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر کراچی بھی مکمل طور پر قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں