عمران خان کی خارجہ پالیسی کے نتائج آنا شروع ہوگئے،عمران اسماعیل کا ٹوئٹ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا بھارت میں بیان پاکستان کی بڑی سفارتی فتح ہے ، عمران خان کی خارجہ پالیسی کے نتائج آنا شروع ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاٹرمپ کا بھارت میں بیان پاکستان کی بڑی سفارتی فتح ہے بھارت کی بے بسی اوربے چارگی قابل دیدہے، پاکستان زندہ باد، عمران خان کی خارجہ پالیسی کے نتائج آنا شروع ہوگئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزامریکی صدر ٹرمپ نے احمدآباد اسٹیڈیم میں خطاب میں پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں۔

