کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ عمرکوٹ کنری کیس کے سلسلے میں سیشن کورٹ کی عدامت میں پہنچے جس کے بعد عمرکوٹ میں جی ڈی اے رہنما پی ایس 52 عمرکوٹ نامزد امیدوار ارباب غلام رحیم سے اہم ملاقات کر کے عمرکوٹ ضمنی الیکشن میں مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ملاقات میں عمرکوٹ میں الیکشن و سندھ کی سیاسی صورتحال پر خصوصی بات چیت کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم عمرکوٹ میں ضمنی الیکشن میں وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہیں، عمرکوٹ کی الیکشن ایم پی اے کی نہیں سی ایم شپ کی ہے، ارباب غلام رحیم عمرکوٹ سے ایم پی اے کی سیٹ جیت کر وزیر اعلیٰ بنیں گے، عمرکوٹ میں اربوں کے بینظیر کے نام سے شروع ہونے والے پروجیکٹ بند پڑے ہیں،کرپشن کی وجہ سے سارے پیسے ہڑپ ہوچکے ہیں۔
