English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے ہیلتھ ڈیکلیریشن لازمی قرار

ملک بھر کے ائیرپورٹس پر کورونا وائرس سے بچا ئواور احتیاطی تدابیر سے متعلق اقدامات پر سختی سے عملدرآمد شروع
ہیلتھ فارم نہ دینے والی پروازوں کو اُڑان بھرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سول ایوی ایشن نے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے ہیلتھ ڈیکلیریشن لازمی قرار دیدی ہے جب کہ فارم جمع نہ کروانے والی ائیر لائنز کے خلاف کارروائی ہوگی۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ملک بھر کے ائیرپورٹس پر کرونا وائرس سے بچا اور احتیاطی تدابیر سے متعلق اقدامات پر سختی سے عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے اور بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھروانے کا عمل باقاعدہ شروع کردیا ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے پاکستان میں داخل ہونے کے لیے ہیلتھ ڈکلیریشن کا اردو میں فارم تیار کرلیا ہے، اے ٹی سی نے بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی آگہی کیلئے الگ سے ہدایات جاری کرنا شروع کردیں، جہاز کی لینڈنگ سے پہلے پائلٹ جہازوں میں مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم بھرنے سے متعلق بار بار آگاہ کریں گے۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق اے ٹی سی نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور ائیرپورٹس پر اترنے والی پروازوں سے انانسمنٹ کا آغاز کیا ہے جب کہ ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع نہ کروانے والی ائیرلائنوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے