English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پانی میں چینی ملا کر پینے سے کورونا سے بچا جاسکتا ہے، ہندو بزرگ

اگر 100 سالہ نسخے سے انسانی جان بچ جائے تو پاکستانی ہونے کا قرض ادا ہوجائے گا، گوردھن داس
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت کے رہائشی گوردھن داس نے دعویٰ کیا ہے کہ کوروناوائرس کا علاج ممکن ہے، 92سالہ بزرگ پاکستانی نژاد ہندو تاجر نے کہا کہ وہ کانٹیو گائوں تحصیل عمر کوٹ سندھ میں 1908ء میں پیدا ہوا۔1971ء میں کراچی اور 2004ء میں اسلام آباد آکر آباد ہوا ، گوردھن داس نے بتایا کہ جب وہ سات سال کا تھا اس کے والد محیش مل نے بتایا تھا کہ ان کے گائوں میں ایک وبائی مرض پھیل گیا تھا جس کے باعث سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے تھے ایک شخص نے چینی ملا کے پانی پیا تو وہ بیماری سے بچ گیا اس وقت ڈاکٹر کی کوئی سہولت موجودنہ تھی دس کلو میٹر دور علاقہ میں واقعہ کی خبر بھی اگلے دن پتہ چلا کرتی تھی وہ آج بھی وہ دن یاد کرتا ہے جب کورونا وائرس جیسے مرض کے باعث ہر طرف لاشوں کے ڈھیر لگ گئے تھے اس نے بتایا کہ وہ آٹھ بچوں کا باپ ہے اور پاکستان میں ہی آباد ہے یہاں اپنے بیٹوں کیساتھ ہینڈی کرافٹ کا کاروبار کرتا ہے اور اس کی خواہش ہے کہ کورونا وائرس سے اگر 100سالہ پرانے نسخے سے انسانی جان بچائی جاسکے تو وہ سمجھے گا کہ اس نے پاکستانی ہونے کا فرض ادا کردیا کیوں کہ وہ اس وبائی مرض کی خبر سن کر بہت پریشان ہے وہ پاکستان اور پاکستانی عوام سے محبت اور ملنساری کا جذبہ رکھتا ہے اس کا بیٹا رمیش کمار اور پوتا جے پرکاش بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان کی عوام ایسی موضی بیماری سے محفوظ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے