راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم شائقین سے کچھا کھچ بھرا ہوا تھا۔ شائقین کی بڑی تعداد میچ کے آغاز سے قبل ہی اسٹیڈیم میں داخل ہوچکی تھی۔ سخت سیکورٹی کے باوجود شائقین کا سیلاب اسٹیڈیم میں امڈ آیا۔ شائقین نے اپنی اپنی ٹیموں کے حق میں نعرے لگائے اور نعرہ تکبیر سے پورا اسٹیڈیم گونج اٹھا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ عرصے کے بعد راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچ ہورہا ہے جس میں غیر ملکی کرکٹرز بھی شریک ہیں۔ اس تاریخی موقع پر کہ پی ایس ایل کے حوالے سے پہلا میچ کھیلا جارہا ہے۔ یہ پاکستان کرکٹ کی جیت ہے۔ امید ہے اب مزید غیر ملکی ٹیمیں یہاں آکر میچز کھیلیں گی۔ شائقین نے اس بات پر زور دیا کہ سیکورٹی کے حوالے سے خدشات کو کم کرنے کے لیے اور دنیا میں سافٹ امیج جانے کے لیے اس کو کم کیا جائے تاکہ بے خوف ہوکر اور آسانی کے ساتھ ہم اسٹیڈیم میں آکر میچ دیکھیں۔ راولپنڈی کی انتظامیہ نے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے جو پلان تیار کیا تھا اُس کی روشنی میں عوام کو دشواری پیش نہیں آئی۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں شائقین کا سیلاب امڈ آیا
القمر
