ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیشنل بینک ٹی ٹوئنٹی کپ اعتماد گروپ اور لیگل لیجنڈ اگلے مرحلے میں

کراچی (اے پی پی) نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اعتماد گروپ اور لیگل لیجنڈز نے کامیابیاں حاصل کرلیں۔ پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیا ناظم آباد کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں ریمٹنس یونائٹیڈ اور لیگل لجنڈز کے درمیان ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈگلبرگ میںہوا جس میں لیگل لجنڈز نے یہ میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔ نیشنل بینک کے ڈویژنل ہیڈ قاضی امتیاز نے مین آف دی میچ ایوارڈجنید اکبر کو دیا۔اس موقع پرفرسٹ کلاس کرکٹر وسیم عارف بھی موجود تھے ۔ریمٹنس یونائٹیڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں چار وکٹوں پر168رنز اسکور کیا ۔حرعباس نے69 رنز اور محمد نعیم حنیف نے 26 رنز بنائے۔جواب میں لیگل لجنڈز نے 18 ویں اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کیا۔جنیداکبر نے76 رنز کی شاندار انگز کھیلی اور طارق ریاض نے 34 رنز بناکے ریٹائرڈ آوٹ ہوئے ۔جبکہ مرزا قاسم بیگ 25 رنز بناکے بعد رن آوٹ ہوئے۔ ددسرا میچ نیا ناظم آباد کرکٹ گرائونڈ پراعتماد گروپ اور ایف سی جی کنگ کے درمیان ہوا جس میں اعتماد گروپ نے ایف سی جی کنگ کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دیدی۔ محمداحمد صدیقی مین آف دی میچ قرار پائے ایف سی جی کنگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 ویں اوور میں 85 رنز پر پوری ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ اور کوئی کھلاڑی بھی جم کر نہ کھیل سکا۔ عدیل احمدشاہ نے 17 رنز دیکر تین سید دانیال نقوی نے 18 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں اعتماد گروپ نے پراعتماد ہوکر کھیلتے ہوئے 14 ویں اوورز میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ حدف مکمل کیا۔ محمد احمد صدیقی نے 34 اور سعیدجاوید نے 25 رنز بنائے۔اسکورر کے فرائض سید افرسیاب عالم اور سید آشیرحسین نے امپائرنگ کے طاہر رشید، محمداصغر، نظیربٹ اور محمدیونس نے سرانجام دیے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں