ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کلفٹن میں 3روزہ پھولوں کی نمائش کا آغاز

بخاری پارک میں منعقدہ نمائش میں 300سے زائد پھولوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے
افتتاحی تقریب کے دوران فضامیں غبارے چھوڑے گئے ،اسٹیشن کمانڈر عابد عسکری کا خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے بخاری پارک میں 3 روزہ فلاور شو کا آغاز کر دیا گیا، نمائش میں 300 سے زائد پھول اور پودے رکھے گئے ہیں، بخاری پارک فیز6 میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر عابد عسکری نے کیا۔ سی بی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا کاشف شہزاد بھی اس موقع پر موجود تھے، افتتاحی تقریب کے دوران فضا میں غبارے بھی چھوڑے گئے تقریب سے خطاب میں سی بی سی اسٹیشن کمانڈر عابد عسکری کا کہنا تھا کہ نمائش میں جاسمین، بھگونیا، گارڈنیا، اولیو، ٹیونا، گلاب، ڈیلیا، فائی کس، گیندے، بونسائی اور پریم روز سمیت 300 سے زائد پھول اور پودے رکھے گئے ہیں، نمائش میں زمین پر جابجا موسمی پودوں کو انتہائی مہارت سے سجایا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں