ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگے داموں ماسک کی فروخت سندھ حکومت سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں مہنگے داموں ماسک کی فروخت پر عدالت نے سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا۔شہر میں ماسک کی قلت اور مہنگے داموں فروخت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی دوران سماعت درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شہر میں ماسک کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں، جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ کس نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لییماسک پہننے کی ضرورت ہے؟ کل آپ کے ڈاکٹر کی پریس کانفرنس نہیں سنی؟شہر میں ماسک مل تو رہے ہیں؟کمرہ عدالت میں بھی بچی نے ماسک پہنا ہوا یے، عدالت نے کورٹ روم مین موجود بچی سے استفسار کیا کہ بیٹا آپ نے ماسک کہاں سے لیا یے، مارکیٹ سے ملا ہے، بہت مشکل سے، بچی کے جواب پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا،جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ ماسک بیچنے کا نیا طریقہ نکالا ہے، لوگوں میں خوف پیدا کردیا ہے، عدالت نے سندھ میں مہنگے داموں ماسک کی فروخت پر عدالت نے سندھ حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری صحت اور دیگر کو جواب جمع کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو بھی نوٹس جاری کردیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں