کراچی (نمائندہ جسارت ) سچل کے علاقے میں ہپناٹائز کرکے پولیو ورکر سمیت 2 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔سچل تھانے کے علاقے میں گودرا سوسائٹی ایوب گوٹھ میں پولیو ورکر سمیت 2 خواتین پر بہیمانہ تشدد کیا گیا اور پھر انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق
شہر قائد میں ایک ملزم کے بارے میں بتایا گیا ہے جو خواتین کو ہپناٹائز کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا ہے۔پولیس نے اگرچہ ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے لیکن تاحال کوئی کامیابی نہ مل سکی۔اس سلسلے میں کراچی کے علاقے سچل میں واقع شمائل ویو اپارٹمنٹس کی رہائشی 2 خواتین نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی ہے کہ ایک ملزم نے ہپناٹائز کر کے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے متاثرہ خواتین کی جانب سے درج کرائی جانے والی رپورٹ کی بنیاد پر خالد عرف پپو نامی ملزم کی تلاش میں فلیٹ پر چھاپا مارا لیکن اانہیں کامیابی نہیں ملی۔پولیس نے خواتین کو میڈیکل رپورٹ کے لیے اسپتال روانہ کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ خالد عرف پپو نامی ملزم بس کنڈیکٹر ہے اور کرائے کے فلیٹ میں رہتا ہے۔پولیس نے درج مقدمے میں زیادتی کی دفعہ کے علاوہ حبس بیجا میں رکھنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کی بھی دفعات شامل کی ہیں۔جب کہ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ مجھے اسلحہ دکھا کر گاڑی میں بٹھایا گیا،مجھ سے پہلے ہی پچھلی سیٹ پر ایک عورت بے ہوش پڑی تھی جسے راستے میں پھینک دیا گیا بعدازاں مجھے فلیٹ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔اس سے قبل کراچی کے ایک بینک میں خاتون کو مبینہ طور پر ہیپناٹائز کرکے لوٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
کراچی میں ہپناٹائز کرکے 2 خواتین سے زیادتی
القمر
