کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی یوتھ ہاکی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری، شاہزیب کی شاندار ہیٹ ٹرک، علی عامر ہاکی کلب کو چھ گول سے شکست دیدی، علی عامر کلب جوابی طور پر ایک گول کرسکی، میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق نیازی تھے، انکے ہمراہ منظر شاہ ڈویژنل آفیسر اسپورٹس، فیاض ہ، ریجنل چیئرمین ہاکی تھے ،پنجاب کے دورہ پر آئی ہوئی کراچی یوتھ ہاکی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری، نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل کراچی یوتھ ٹیم نے علی عامر کلب کو ایک کے مقابلہ میں چھ گول سے شکست دیدی، قلندر کی دھرتی کے باصلاحیت کھلاڑی شاہزیب نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح یاب کیا۔ میچ کا آغاز جارحانہ کھیل سے ہوا، کراچی یوتھ ٹیم کی جانب سے کھیل کے چوتھے منٹ میں ہی شاہزیب خان نے فیلڈ گول کے ذریعے گول اسکور کرکے یوتھ ٹیم کو برتری دلادی، کھیل کے ساتویں منٹ میں حماد ایاز، 14ویں منٹ میں حارث نصیر، کھیل کے 23 ویں منٹ میں شاہزیب خان ، 41ویں منٹ میں حماد ایاز اور 53ویں منٹ میں شاہزیب خان نے گول اسکور کرکے کراچی یوتھ ٹیم کو فتحیاب کیا۔ علی عامر کلب کی جانب سے واحد گول رابن ولید نے کھیل کے 27ویں منٹ میں کیا ۔اس میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق نیازی تھے، انکے ہمراہ منظر شاہ ڈویژنل آفیسر سپورٹس، فیاض ہنجرا ریجنل چیئرمین ہاکی تھے، معزز مہمان خصوصی کا اسٹیڈیم آمد پر شایان شان استقبال کیا گیا اور اس موقع پر انکو کھلاڑیوں اور آفیشلز سے متعارف بھی کرایا گیا۔ معزز مہمان خصوصی نے کراچی یوتھ ٹیم کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھیل میں کراچی کا نام ایک شادار روایات کا مظہر ہے، اولمپین حنیف خان جیسی شخصیات اس کا بہترین ترجمانی کرتی ہیں، انہوں نے کھلاڑیوں کو ایسی آئیڈیل شخصیات کی پیروری کرنے کی نصیحت بھی کی۔
کراچی یوتھ ہاکی ٹیم کی نمائشی میچ میں شاندار کمیابی ،شاہ زیب کی ہیٹ ٹرک
القمر
