English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عثمان عالم کر کٹ ،الحمزہ کلب فائنل میں داخل

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عثمان عالم کر کٹ ٹورنامنٹ سیزن سیون کے دوسرے سیمی فائنل میں الحمزہ سی سی نے اے جی ایسوسی ائٹس کا 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ میچ کی نمایاں بات الحمزہ سی سی کے بابر آغا کی شاندار بیٹنگ تھی۔ نافع کی سینچری رائیگاں گئی۔ ہل پارک گرائونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے اے جی ایسوسی ائٹس نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 189رنز اسکورز بنائے۔ کے ایم نافع نے شاندار سینچری125رنز 15چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے اسکورکی۔ امیر حمزہ 23 اور قدیر خان نے 21 رنز اسکورز کیے۔ شیراز حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میںالحمزہ سی سی نے 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ حدف 190رنز 19.3 اوورز میں حاصل کیا۔ بابر آغا نے شاندار نصف سنچری 11 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے بنائی۔ بابر ملک نے36 اور شاہد میرانی نے 35 رنز اسکور کیے۔ نعیم گل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر دوسرے سیمی فائنل کے مین آف دی میچ بابر آغا کو بشیر عباسی نے ایوارڈ پیش کیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل الحمزہ سی سی اور لیپرڈ پاکستان کے مابین بدھ 11 مارچ کو ایسٹرن اسٹار اسٹیڈیم پر سہ پہر ایک بجے کھیلا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے