English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محمد موسیٰ جنوبی افریقی ڈیل اسٹین سے گر سیکھنے کے خواہشمند

القمر

لاہور(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد یونائیٹڈ کے نوجوان فاسٹ بولر محمد موسی خان جنوبی افریقا کے اسپیڈ اسٹار ڈیل اسٹین سے آئوٹ سوئنگ پر مزید مہارت حاصل کرنے کے لیے مدد لینے کے لیے خواہشمند ہیں۔ سابق نمبر ون فاسٹ بولر ڈیل اسٹین پی ایس ایل فائیو میں اسلام آ باد یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل نوجوان فاسٹ بولر موسی خان کا کہنا ہے کہ ڈیل اسٹین ورلڈ نمبر ون بولر رہ چکے ہیں، انہوں نے ہر طرز کی کرکٹ میں راج کیا ہے، ان کی موجودگی ہمارے لیے بڑی مدد گار ہے، ان سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔موسی خان نے بتایا کہ ڈیل اسٹین کی طرح ان کا بھی آئوٹ سوئنگ قدرتی ہے، ڈیل اسٹین نے آوٹ سوئنگ میں بڑی مہارت حاصل کی ہوئی تھی، میں ان سے اپنی آٹ سوئنگ کو اور بہتر کرنے کے لیے ٹپس لوں گا۔انیس سالہ محمد موسی خان پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے حوالے سے موسی خان کا کہنا ہے کہ قلندرز کے خلاف میچ کے لیے اچھی تیاری ہے، ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے