English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کاسو کپ کا افتتاحی میچ صابر فیلکن نے جیت لیا

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صابر فیلکن کلب نے شاہ ٹائون پینتھر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیکر کاسو کپ کر کٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح محمد ظہیر اگنائٹ وارڈ روب نے بال کو ہٹ لگا کر کیا. اس موقع پر اسمعیل وارثی،شفیق کاظمی،عتیق صدیقی، شمیم انور صدیقی،تجمل حسین،شعور انصاری، معین جنیدی، ندیم جنیدی، سہیل صدیقی، طارق اقبال اور کاسو آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ پاک اسٹار گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں شاہ ٹائون پینتھرنے 126رنز کا ٹارگٹ دیا۔ سہیل طاہر50 اور رشید شیخ، عبدالحادی نے12,12رنز اسکورز کئے۔ جواب میں صابرفیلکن نے 8 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ حدف 130رنز 19.3 اوورز میں پورا کر لیا۔ راجہ لیاقت نے ناقابلِ شکست 50، فیضان خان 35 اور توسیق احمد نے17رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ عبدالحادی، رشید شیخ، سہیل طاہر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر شفیق کاظمی پیٹرن نے صابر فیلکن کے راجہ لیاقت کومین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے