English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنگوں سے امن کا حصول ممکن نہیں‘صدر مملکت

افسوس ہے انسانیت برے تجربات سے سبق حاصل نہیں کر رہی ہے‘ ڈاکٹر عارف علوی
پاکستان نے ہمیشہ امن کیلئے مذاکرات کی بات کی ہے‘بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ جنگوں سے امن کا حصول ممکن نہیں ہوتا اور نہ قوموں کی تعمیر نو ہوتی ہے، پاکستان امن کا داعی ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی اسٹریٹجک خطرات اور ردعمل پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ افسوس ہے انسانیت برے تجربات سے سبق حاصل نہیں کر رہی ہے، جنگوں میں تباہی، لوٹ مار اور استحصال کے سوا کچھ نہیں ملتا۔صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کے لیے مذاکرات کی بات کی ہے، کسی ہمسائیگی میں آگ لگے تو اسے بجھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگوں سے امن کا حصول ممکن نہیں ہوتا، کرہ ارض کے وسائل محدود ہیں، لوٹنے کے بجائے محفوظ کرنے پر توجہ ہونی چاہیئے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امن کی قدر ہے، اس لیے ہم امن کے داعی ہیں، جنگوں سے قوموں کی تعمیر نو نہیں ہوا کرتی۔ بھارتی قیدی پائلٹ کی رہائی بھی امن کی خواہش کا اظہار تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے