کراچی : رضویہ تھانے کی حدود میں3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہیں ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ رہائشی بلڈنگ میں 4خاندان رہائش پذیرتھے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امداددی کارروائیاں کرتے ہوئے ایک خاتون کی لاش سمیت 12 زخمی افراد کو ملبےسے نکال لیا ہے۔
سندھ حکومت نے شہر تینوں بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچا شروع ہوگئی ہیں تاہم تنگ گلیوں کی باعث امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
عمارت گرنے سےبرابر والی عمارت کوبھی نقصان پہنچاہے اس لیےاس عمارت کو بھی خالی کرایا جارہا ہے۔گرنے والی عمارت کا نام فاطمہ بلڈنگ بتایا گیا ہےاور یہ گولیمار نمبر 2 کی پھول والی گلی میں واقعہ ہے۔

