English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت سندھ خواتین مارچ کو تحفظ فراہم کرے ‘آصف زرداری

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے سفاک اور بے رحم آمریت کو شکست دی
بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو خواتین کی آواز اور طاقت ہیں،سابق صدر
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خواتین مارچ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ خواتین مارچ کو مکمل تحفظ اور سہولیات فراہم کی جائیں ۔منگل کوجاری بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق کی ضمانت ہے ۔خواتین کو کمزور اور کم تر سمجھنے کی سوچ کو شکست ہوگی۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور شہید بی بی کے فلسفے پر ثابت قدم ہے ۔شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے سفاک اور بے رحم آمریت کو شکست دی۔معاشرے میں خواتین کے برابری کے حق کو تسلیم کرنا ہوگا۔شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا کردار خواتین کیلیے مشعل راہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹوزرداری خواتین کی آواز اور طاقت ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے