English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوروناوائرس سے بچاؤ کےلیے مطاف بند

کوروناوائرس سے بچاؤ کےلیے اقدامات کے لیے خانہ کعبہ سے ملحقہ صحن مطاف بند کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خانہ کعبہ کےفرش کوجراثیم سےپاک کرنےکےلیےعارضی طورپرطواف بندکیاگیاہے،مسجدالحرام کی دوسری منزل پرطواف جاری ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر باب جبرائیل بھی بند کردیا گیا ہے۔

مذہبی اسکالر مفتی فاروق القادری نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کورونا کو روکنے کے لیے یہی طریقہ بہتر ہے کہ بیت اللہ کےدروازے پر اسکیننگ کا انتظام بہتر طریقے سے کیا جائے۔

مفتی فاروق القادری کا کہنا تھا کہ اسلام کے بنیادی نظریات میں سے یہ ہے کہ کوئی بیماری اللہ تعالی کے چاہے بغیر کسی انسان کو نہیں لگ سکتی ، اللہ سبحان تعالی اگر کسی انسان کو کوئی بیماری لگانا چاہے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے نہیں روک سکتی،

احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بھی اچھی بات ہے ، لیکن مطاف کا طواف بند کرکے زائرین کوروکنا مناسب نہیں، ایسا اقدام شرعی طور پر مناسب نہیں،

انہوں نے سعودی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج کرونا وائرس کی وجہ سے مطاف بند کیا گیا ہے تو کل کیا مساجد بھی اس خوف سے بند کردی جائینگی؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے