کراچی(کرائم رپورٹر)سائٹ کے علاقے رشیدآبادکے قریب نالے میں مشتبہ پیکٹ کی اطلاع پرپولیس کی دوڑیں لگ گئیں ،پولیس کاکہناہے کہ مشتبہ پیکٹ میں تارنکل رہے تھے جسے دیکھ کرشہریوں نے پولیس کوآگاہ کیاتاہم بم ڈسپوزل اسکواڈنے موقع پرپہنچ کرمشتبہ پیکٹ کوکھول کرچیک کیاتواس میں سے کسی مشین کاپرزہ نکلا،جس میں سے تارباہرنکل رہے تھے ،تاہم بعدازاں بی ڈی ایس نے رپورٹ میں مشتبہ پیکٹ کوکلیئرقراردیدیا۔

