English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی‘ تجاوزات کے خلاف آپریشن ایک بار پھر مؤخر

گھروں کو مسمار کرنے کے حوالے سے تعاون فراہم نہیں کرسکتے‘ترجمان ریلوے کا موقف
سٹی سے کینٹ اسٹیشن تک قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن میں ریلوے انتظامیہ کوپھر ناکامی کا سامنا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلویز نے شہر قائد میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن ایک بار پھر مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر پاکستان ریلویز نے ریلوے زمین پر قائم غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمز اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو ایک بار پھر مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔ترجمان ریلوے کے مطابق کمشنر آفس نے آپریشن میں تعاون فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ گھروں کو مسمار کرنے کے حوالے سے تعاون فراہم نہیں کرسکتے۔ریلوے ترجمان کے مطابق کمشنرآفس نے ریلوے انتظامیہ کو اپنے مؤقف سے آگاہ کردیا جس کے بعد چوتھی بار آپریشن کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ریلوے پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ ٹیم اب آپریشن میں حصہ لے گی۔دوسری جانب سٹی اسٹیشن سیکینٹ اسٹیشن تک قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ریلوے انتظامیہ کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا رہا، متاثرین نے آپریشن کا شیڈول معلوم ہوتے ہی گھروں سے باہر نکل کر شدید احتجاج کیا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی مہلت ختم ہونے میں دو روز باقی ہیں، مقررہ تاریخ ختم ہونے کے بعد پاکستان ریلویز کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی جمع کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے