30 سالہ مظہر عباس انتظامیہ کو چکما دے کر آئسولیشن وارڈ سے فرار ہونے میں کامیاب
اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے فرار مریض کی واپسی کے لیے کمشنر کو خط لکھ دیا،ذرائع
حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سول اسپتال حیدرآباد سے کرونا وائرس کے شبے میں داخل مریض فرار، 30 سالہ مظھر عباس انتظامیہ کو چکما دیکر آئسولیشن وارڈ سے فرار ہوگیا، انتظامیہ نے فرار مریض کی واپسی کیلئے کمشنر کو خط لکھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق 5 روز قبل ایران سے آنے والا کرونا وائرس کے شبے میں سول ہسپتال میں داخل مریض فرار ہوگیا ہے، ملنی والی معلومات کے مطابق پنجاب کے بھاولنگر کا رہائشی 30 سالہ مظہر عباس جو حیدرآباد میں مقیم تھا 28 فروری کو ایران سے واپس پاکستان آیا تھا جسے کرونا وائرس کے شبے میں 3 مارچ کو لیاقت میڈیکل اسپتال حیدرآباد کے آئسولیشن میں داخل ہوگیا، جہان سے وہ چائے پینے کا بہانہ کرکے اسپتال انتظامیہ کو چکمہ دیکر ہسپتال سے فرار ہوگیا، اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کمشنر حیدرآباد کو خط لکھ مریض کے فرار ہونے کی آگاہی دیتے ہوئے پولیس کی مدد سے مظہر عباس کی واپسی کیلئے درخواست کی ہے۔ آخری اطلاعات تک مظہر عباس واپس نہ آ سکا تھا۔

