16 مارچ کو میٹرک امتحانات کا پہلا پرچہ لیا جائیگا‘سیکریٹری یونیورسٹیزاینڈ بورڈز
چھٹیوں کے باعث تیاری مکمل نہیں ہوسکی بغیر تیاری کے امتحان کیسے دینگے،طلبا کا موقف
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے واضح کیا ہے کہ میٹرک بورڈ کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے، امتحانی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث اسکولوں کی بندش سے کراچی میں میٹرک کے طلبا مشکل میں پڑگئے، چھٹیوں کے باعث امتحانات کی تیاری مکمل نہ ہوسکی ہے۔طلبا کا موقف ہے کہ چھٹیوں کے باعث امتحانات کی تیاری مکمل نہیں ہوسکی ہے بغیرتیاری کے امتحان کیسے دینگے۔دوسری جانب سیکریٹری یونیورسٹیزاینڈ بورڈزریاض صلاح الدین نے امتحانی تاریخ میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پرچے پہلے سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق ہی ہونگے،میٹرک بورڈکو ہدایت کی ہے کہ وہ طلبا کو ایڈمٹ کارڈزجاری کردیں۔واضح رہے کہ میٹرک بورڈ کے تحت سولہ مارچ کو میٹرک امتحانات کا پہلا پرچہ لیا جائیگا۔

