ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیوکے خاتمے کیلئے عالمی ادارہ صحت کا پاکستان سے مزید تعاون بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: عالمی ادارہ برائے صحت نے پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ برائے صحت کے نمائندہ برائے پاکستان ڈاکٹرپلیتھا کی وزارت خارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ ڈاکٹر پلیتھا نے وزیرِ خارجہ کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں اورکہا کہ عالمی ادارہ برائے صحت نے پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کا مکمل خاتمہ، حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، حکومت پاکستان کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔ وزیرخارجہ نے ڈاکٹرپلیتھا کوپاکستان میں معاون ٹیکنالوجی برائے صحت تک رسائی میں بہتری کے سلسلے میں حکومتی اقدامات سے بھی مطلع کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں