English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا پھیلنے کے خطرے کے باعث محکمہ ثقافت کے ماتحت لائبریز اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ بند

اس سے پہلے محکمہ تعلیم سندھ نے تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز 13 مارچ تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے خطرے کے باعث اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کے بعد لائبریز بھی 13 مارچ تک بند کردی ہیں۔ محکمہ ثقافت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے باعث محکمہ ثقافت کے ماتحت لائبریز اور کراچی کلفٹن میں واقع پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہوٹل مینجمٹ (پتھمس)بھی 13مارچ تک بند رہے گا،اس سے پہلے محکمہ تعلیم سندھ نے تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز، ٹیوشن سینٹرز 13 مارچ تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جامعات کی انتظامیہ نے سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ یونیورسٹیوں کے کیمپسز اور ہاسٹل میں کوئی بھی طالب علم داخل نہ ہو ۔ دوسری طرف کورونا وائرس سے متعلق محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر ظفر مہدی نے دعویٰ کیا کہ صوبے میں تعلیمی ادارے صرف احتیاطی طور پر بند کیئے گئے ہیںکیونکہ اسکولز، کالجز اور جامعات میں طالب علموں اور طالبات کا مجموعہ ہوتا ہے ، صوبے میں کورونا وائرس کے سینکڑوں کیس ہونے کے افواہ جھوٹ پر مبنی ہے اورصرف ایک کیس سامنے آیا ہے،میں ہر ایک مشتبہ شخص کا ٹیسٹ خود کروا رہا ہوں ،ا نہوں نے کہا کہ کورونا وائرس صرف چین ، ایران یا دوسرے ممالک سے آنے والے شخص کو ، ان کے ساتھ رہنے والے یا ملنے والے کو ہی ہوسکتا ہے، شہری بلا وجہ پریشان نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ موسم کے بدلنے کی وجہ سے معمولی نزلا ہونا وائرس کی علامات نہیں ، کمشنر کراچی آفیس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اور ہیلپ لائن پر معلومات ملنے کے بعد ڈاکٹرز مشتبہ مریض کا معائنہ کرتے ہیں، محکمہ صحت مکمل طور پر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، فی الحال خطرے کی کوئی بات نہیں۔ نجی اسپتالوں میں سینکڑوں مریض ہونے کے افواہوں کے سوال پر ڈاکٹر ظفر مہدی نے کہا کہ کراچی کے دو بڑے نجی اسپتالوں کے پاس 50 بیڈ سے بڑا کوئی بھی وارڈ نہیں، 500 سے زیادہ مریض آغا خان اسپتال یا ڈائو اسپتال میں داخل کیسے ہوسکتے ہیں اور یہ کیسے ممکن ہے کہ مریض داخل ہونے کے بعد کسی کو پتا نہ چلے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے