English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 70اسکولوں کی رجسٹریشن معطل

تعلیمی ادارے بند رکھنے کے معاملے پر رجسٹرارپرائیویٹ اسکولز کا مختلف اسکولوں کا دورہ
صدر کے نجی اسکول کی پرنسپل نے مجھے دھمکی بھی دی ہے،رجسٹرار سندھ پرائیویٹ اسکولز
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد سندھ حکومت کے 13تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے 70نجی اسکولز کی رجسٹریشن معطل کردی گئی ہے۔کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کے معاملے پر رجسٹرار سندھ پرائیویٹ اسکولز نے کراچی کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا ہے۔رجسٹرار سندھ پرائیوٹ اسکولز نے اس موقع پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر مزید 20اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کر دی۔رجسٹرار سندھ پرائیویٹ اسکولز نے میڈیا کو بتایا کہ صدر کے علاقے میں نجی اسکول کی پرنسپل نے انہیں دھمکی دی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2دن میں 70سے زائد اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کی جا چکی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک 5کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 2کا تعلق کراچی سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے