English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کپتان یونس خان کیخلاف بغاوت مصباح نے کرائی، محمد یوسف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 میں یونس خان نے سست بیٹنگ پر مصباح الحق کو ڈانٹا تھا
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے دعویٰ کیا ہے کہ 2009 میں کپتان یونس خان کیخلاف بغاوت مصباح الحق نے کرائی۔ایک انٹرویو میں محمد یوسف نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 میں یونس خان مصباح الحق کو ڈانٹا تھا کہ تم نے انتہائی سست بیٹنگ کیوں کی؟ جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ تم نے بھی تو اس سے پہلے والے میچ میں سست بیٹنگ کی تھی۔محمد یوسف نے کہا کہ یونس خان کھلاڑیوں پر سختی کرتے تھے اور اصرار کرتے کہ ایسا کرنا ضروری ہے۔دورہ سری لنکا میں یونس خان کیخلاف کھلاڑیوں کے گٹھ جوڑ کے دوران قرآن پر حلف لئے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا تھا کہ ان کھلاڑیوں کو کمرے میں مصباح الحق لائے تھے اور شعیب ملک نے حلف لینے کیلئے کہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے