English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے ڈی اے کرکٹ ٹورنامنٹ 27 میچوں کے فیصلے

پہلے میچ میں لینڈ ریکوری نے آئی ٹی کو جبکہ دوسرے میچ میں انجینئرنگ نے سیکورٹی ماسٹر پلان کو شکست دے دی
کراچی (پ ر)کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے زیر اہتما م کے ڈی اے پیس انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا، پہلے میچ میں لینڈ ریکوری کی ٹیم نے آئی ٹی کی ٹیم کو 64 رنز سے شکست دی جبکہ انجینئرنگ کی ٹیم نے سیکورٹی سیکریٹریٹ اور ماسٹر پلان کو 37 رنز سے شکست دی، پہلے میچ میں لینڈ ریکوری کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکو ر کئے ، آئی ٹی کی ٹیم مقررہ 20 اورز میں 115 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، ٹورنا منٹ کے دوسرے میچ میں انجینئرنگ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کئے، سیکورٹی ماسٹر پلان کی ٹیم مطلوبہ اسکور حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.4 اورز میں 132 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے