کراچی (کلچرل رپورٹر) بین الاقوامی شہرت یافتہ سنگر کومل رضوی نے یوم پاکستان کے سلسلے میں 23 مارچ کو سری لنکا میں ہونے والے شو کی تیاریاں شروع کر دیں۔ کومل رضوی شان پاکستان کی جانب سے سری لنکا میں تین روزہ کلچرل فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس اور شو کو کامیاب بنانے کے لیے شب و روز کام کر رہی ہیں، گلوکارہ کومل رضوی نے بتایا کہ دنیا بھر میں پاکستانی لوک موسیقی اور صوفیانہ موسیقی کی بہت مانگ ہے ہماری موسیقی میں ایک جادو ہے جس نے دنیا بھر کے سننے والوں کو اپنے سحر میں لے رکھا ہے۔ شان پاکستان کی سفیر ہونے کی وجہ سے سری لنکا کے شو کے لیے زیادہ محنت کر رہی ہوں۔

