ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رابی پیر زادہ نے کورونا وائرس کا آسان علاج بتادیا

گناہوں کو چھوڑ کر عبادت کو معمول بنایا جائے
گلوکارہ نے ’’نظم‘‘سوشل میڈیا پر شیئر کردی
کراچی (نیٹ نیوز) رابی پیرزادہ نے دنیا بھر کو دہشت میں مبتلا کرنے والے جان لیوا ’’کورونا وائرس‘‘ کا آسان علاج بتایا ہے۔ رابی پیرزادہ نے گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک نظم پڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے کیپشن لکھا ’’کوروناکا نہایت آسان علاج‘‘۔ رابی پیر زادہ نظم میں کورونا کا علاج روحانی طریقے سے بتاتے ہوئے لوگوں کو نمازپڑھنے ، قرآن پاک کی تلاوت کرنے کا کہہ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں دہشت پھیلانے والا کورونا وائرس پاکستان میں بھی داخل ہوگیا ہے۔اس جان لیوا وائرس کے باعث خوف کی فضا قائم ہے،ایسے میں گلوکارہ کی نظم کو توجہ سے سنا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں