English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انٹر نیٹ پر وائرل ہونیوالی ہر چیز پر یقین نہیں کرنا چاہیے ٗ عائزہ خان

ڈائیلاگ ’’دو ٹکے کی عورت‘‘نے اب تک پیچھا نہیں چھوڑا
ڈرامے کی غیر معمولی مقبولیت میں اس ڈائیلاگ کا بڑا ہاتھ ہے
کراچی (کلچرل ڈیسک) عائزہ خان نے ان کے حوالے سے وائرل ہونے والی جعلی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ نٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ہر چیز پر یقین نہ کریں۔ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کو ختم ہوئے تقریباً ایک ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ڈرامے کے کردار اور ڈائیلاگز اب بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔ ویسے تو ڈرامے کے سب ہی کردار اور ڈائیلاگز لوگوں میں بے حد مقبول ہوئے تھے لیکن ’’دو ٹکے کی عورت‘‘ نے جو شہرت حاصل کی وہ بیان سے باہر ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ ڈرامے کی غیر معمولی مقبولیت میں اس ڈائیلاگ کا بہت بڑا ہاتھ تھا تو غلط نہ ہوگا۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ لوگ اب بھی اس ڈائیلاگ کو لے کر مزاحیہ اور طنزیہ پوسٹ شیئر کر رہے ہیں حال ہی میں سوشل میڈیا پر اسی ڈائیلاگ کے حوالے سے ایک جعلی پوسٹ گردش کر رہی ہے جس کے مطابق احمد بٹ نامی شخص نے ٹوئٹر پر لکھا میں ایئرپورٹ پر تھا اتفاق سے میں نے وہاں عائزہ خان کو بھی دیکھا جو کافی جلدی میں تھیں اور تیز چل رہی تھیں اور ان کے پیچھے ایک شخص چِلّاتے ہوئے کہہ رہا تھا ’’دو ٹکے کی عورت‘‘ مجھے اس شخص کی حرکت پر بہت غصہ آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے