کراچی (کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ ریما خان طویل عرصہ بعد فلم بنائیں گی جس کا اسکرپٹ مکمل ہوگیا ہے اور اب دیگر کاغذی کارروائی مکمل کی جارہی ہے جس کے بعد میوزک اور کاسٹ فائنل کی جائے گی۔ ریما خان کی فلم کا اسکرپٹ خلیل الرحمن قمر نے لکھا ہے۔ یاد رہے کہ ریما خان ماضی میں پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے دو فلمیں ’کوئی تجھ سا کہاں‘ اور ’لو میں گم‘ بنا چکی ہیں جس کے علاوہ انہوں نے کئی ٹی وی پراجیکٹ بھی پروڈیوس کیے۔

