English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر میں مظالم ؛ عمران خان کے ٹوئٹ پر گوتم گمبھیر سیخ پَا

نئی دہلی: سابق  بھارتی اوپنر و بی جے پی کے رہنماء گوتم گمبھیر نے وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا بیان شیئر کرتے ہوئے آیت اللّٰہ خامنہ ای اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا مسلمانوں کی نسل کشی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

جس پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے وزیراعظم عمران خان کا ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے اظہار برہمی کرتے ہوئے غیر اخلاقی الفاظ استعمال کئے بلکہ انہیں مشورہ بھی دے ڈالا۔گوتم گمبھیر نے عمران خان کو اپنے ٹوئٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ “آپ اپنے ملک کیلئے امداد کئی اور طریقوں سے بھی جمع کر سکتے ہیں”۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ گوتم گمبھیر نے مسلمان مخالف ٹوئٹ کیا ہو، اس سے قبل بھی وہ کئی بار نفرت آمیز ٹوئٹس کرتے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے