وزیر بلدیاتی سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر منگھوپیر یارو گوٹھ میں بڑی کارروائی کی گئی
دیواریں اور چوری شدہ پانی جمع کرنے کی غرض سے بنائے گئے 2 بڑے ٹینک بھی مسمار کردیئے گئے، طویل پائپ اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا گیا
کراچی (وقائع نگار خصوصی)وزیربلدیات سندھ وچیئرمین واٹربورڈناصرحسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ کی منگھوپیرکے مضافاتی علاقہ یاروگوٹھ میں پانی چوروں کیخلاف بڑی کارروائی ،2ہائیڈرنٹس مسمار جبکہ 2کا قلع قمع کردیاگیا ، سرکاری لائن سے پانی چوری کیلئے لئے گئے غیرقانونی 5کنکشن منقطع کردیئے گئے ،واٹربورڈ ملزمان کیخلاف مقدمات کا اندراج کررہا ہے ، تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات وچیئر مین واٹربورڈ ناصر حسین شاہ کی ہدایا ت پر واٹربورڈ کے ڈسکنکشن اسکوارڈ نے جمعرات کو منگھوپیر کے علاقہ یاروگوٹھ میں پانی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا ،ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی نگرانی میں جاری آپریشن میں سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرزسیل تابش رضا حسنین ،ایس ای ڈبلیوٹی ایم آصف قادری ،ایگزیکٹیوانجینئر آغااحمد علی درانی ،فوکل پرسن برائے ہائیڈرنٹس شہباز بشیر اور دیگر نے پولیس نفری کے ساتھ حصہ لیا،آپریشن کے دوران واٹربورڈنے دو غیرقانونی ہائیڈرنٹس کی دیواروں اور چوری شدہ پانی جمع کرنے کی غرض سے بنائے گئے دوبڑے ٹینک مسمارکردیئے جبکہ اس ہی علاقہ میںعمارت کے بغیر کھلے علاقہ میں چلائے جانے والے مزید دو ہائیڈرنٹس کا نیٹ ورک اکھاڑ پھینکا،واٹربورڈ کے عملے نے 48انچ قطرکی سرکاری لائن سے لئے گئے 3انچ قطر کے 4اور2انچ قطر کا ایک کنکشن منقطع کرکے سیکڑوں فٹ طویل پائپ اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا ہے ، ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان کی ہدایات پر واٹربورڈ کا عملہ متعلقہ تھانے میں پانی چوروںکیخلاف مقدمات کا اندراج کرارہا ہے ۔

