نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد نسیم الغنی سہتو کی دفتر پہنچ کر افسران سے ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈاکٹر نسیم الغنی سہتو کو سندھ حکومت نے ایڈشنل چارج دیدیا، ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تعینات، تفصیلات کیمطابق کمشنر سمیت متعدد اہم عہدوں پر تعینات رہنے والے اور موجودہ سیکریٹری انڈسٹریز و کامرس ڈاکٹر نسیم الغنی کو سندھ حکومت نے ڈائریکٹر جنرل سندھبلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دیں، نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد نسیم الغنی سہتو نے اپنے دفتر پہنچ کر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سینئر افسران سے تعارفی ملاقات کی اور ادارے کے اہم امور کے جائزے سمیت موجودہ حالات کے تناظر میں ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات پر غور کیا، اس موقع پر انہوں نے گلبرگ اور لیاقت آباد میں رونماء ہونے والے عمارتی حادثات کی تفصیلات طلب کیں تو انہیں ماہرین تعمیرات انجینئرز پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی کی مرتب کردہ ابتدائی معائنہ رپورٹ پیش کی گئی، نسیم الغنی سہتو نے اس موقع پر تحقیقی کمیٹی تشکیل دی جس کا چیئرمین بینش شبیر ڈائریکٹر اسٹرکچر کو نامزد کرتے ہوئے دیگر ممبران میں ڈائریکٹر علی غفران، ماہر تعمیرات عارف قاسم اور آرکیٹیکٹ محمد نعمان ڈین این ای ڈی یونیورسٹی کو شامل کیا گیا ہے کمیٹی پندرہ روز میں دونوں عمارتی حادثات کا مکمل معائنہ کرکے حتمی رپورٹ پیش کریگی۔

