کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائوں کی وجہ سے شہر میں خنکی بڑھ گئی ہوائوں کی رفتار40کلو میٹر فی گھنٹہ رہی، شہر کی فضائوں پر مغربی سلسلے کے اثرات کم ہونے سے بارش کا امکان معدوم ہوگیا۔ ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کیمطابق سسٹم کے اثرات کمزور پڑنے کے سبب شہر میں بارش کے امکانات معدوم ہوگئے ان کا کہنا ہے کہ 2روز کے دوران مجموعی پارے میں 3ڈگری کمی کا امکان ہے ہفتے کو کم سے کم پارہ 16ڈگری تک جاسکتا ہے۔

