کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کی کرپشن کے خلاف کارروائیاں تیز، صوبائی وزیر برائے انسداد بدعنوانی جام اکرام اللہ دھاریجو کی ہدایت پر کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز میں جعلسازی کے خلاف کارروائی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ویسٹ اشرف حسین سومرو کا اپنی ٹیم کے ہمراہ جودھ پور راجستھان کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردیں، عوام کی شکایات کے حل کیلئے محکمہ انسدادبدعنوانی میں 1414شکایت سیل 24گھنٹے فعال ہے۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو عوام بے خوف کرپشن سے متعلق اپنی شکایات درج کروائیں۔

