English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور قلندرز کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے، اظہر محمود

القمر

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں شرکت کرنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے، ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہماری ٹیم کی پوزیشن اچھی ہے، بہتر کرکٹ کھیل کر اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سیزن میں جو ہوا سو ہوا، اب وہ کھلاڑی بھی ٹیم میں نہیں رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے