English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہاشم آملہ کی مدارس کے طلبا سے ملاقات، کوچنگ ٹپس بھی دیں

القمر

کراچی(اے پی پی) زلمی فائونڈیشن کے تحت ہونیوالی زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کے طلبا اور مختلف مدارس کے طلبا نے اسلام آباد میں جنوبی افریقا کے عظیم بیٹسمین اور پشاور زلمی کے مینٹور ہاشم آملہ اور کپتان ڈیرن سیمی سے ملاقات کی۔ پشاور زلمی کے ترجمان نے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا کہ شالیمار کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں مدارس کے طلبا نے ہاشم آملہ کے ساتھ کرکٹ اور دیگر معاملات پر گفتگو کی جس میں ہاشم آملہ نے گہری دلچپسی کا اظہارکیا۔ ہاشم آملہ اور ڈیرن سیمی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ زلمی فائونڈیشن نے زلمی مدرسہ لیگ کا دو بار کامیابی سے انعقاد کیا اور مدارس کے طلبا نے لیگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ہاشم آملہ نے خصوصی دلچپسی لیکر مدارس کے طلبا سے ان کی روزمرہ کی تفصیلات جانیں اور کرکٹ سے متعلق ٹپس بھی دیں۔ ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نے مدارس کے طلبا کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی جسے طلبا نے بھرپور طریقے سے انجوائے کیا۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پیغام میں کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ کا پشاور اور پھر بلوچستان میں کامیاب انعقاد سے پوری دنیا میں مثبت پیغام گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے