English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران نیازی کے اپنے فارمولے کے مطابق وزیر اعظم چور ہے ، شہباز شریف

لندن: اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کے اپنے فارمولے کے مطابق وزیراعظم چورہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے چینی کی قیمتوں میں دوروپے فی کلو مزید اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں آٹا اور چینی چورہیں، اس لئے چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، چینی چوری کی تحقیقاتی رپورٹ عمران نیازی کے درازمیں بند ہے، یہ رپورٹ عوام کے سامنے نہیں آرہی، اسی لئے چینی چوری ہورہی ہے، آٹا چینی چوری میں ملوث حکومتی بااثر افراد کے خلاف کارروائی ہوتی تو یہ نہ ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ حکومت نے چینی چوری اورپابندی کے باوجود برآمد پرقوم کواب تک حقائق نہیں بتائے، سب سے زیادہ چینی اہم حکومتی شخصیت نے برآمد کی، لیکن عمران نیازی کی آنکھیں کان بند ہیں، حکومت عوام کولوٹ رہی ہے، اسی لئے معیشت، روزگار، کاروبار تباہ اور بدترین مہنگائی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی کے اپنے فارمولے کے مطابق وزیراعظم چورہے، حقائق اورشواہد بتارہے ہیں کہ حکومت کو صرف مال کمانے سے دلچسپی ہے۔ آٹا، بجلی، بجلی، گیس، چینی، دوائی کی قیمتوں میں اضافے سےقوم کے دکھوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے اس لیے چینی کی قیمت میں مزید دو روپے کلو اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے