English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کی ہرعورت میری ماں جیسی ہے‘بلاول بھٹو

عورت مارچ بھی کرے گی ، ڈاکٹر بھی بنے گی ،فوج میںبھی جائے گی
کوئی سیاستدان، کوئی ملا، راستہ نہیں روک سکتا، آپ کا دور ختم ہوگیا
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عورت مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفت کرنے والے پرانی دنیا میں رہتے ہیں لیکن ان کا دور ختم ہوگیا ،اب عورت مارچ بھی کرے گی ، ڈاکٹر بھی بنے گی ،فوج میںبھی جائے گی ،آج اگر عورت چاہے گی تو وہ وزیراعظم بھی بنے گی ،کوئی سیاستدان کوئی ملا ںعورت کا راستہ نہیں روک سکتا ، پیپلز پارٹی تاریخ بناتی ہے مسلم دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ایک نہیں دو بار خاتون وزیراعظم کو منتخب کیا،اب ہم کٹ پتلیوں کو بھگائیں گے ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پیپلز پارٹی نے شروع کیا،اس پروگرام کے خلاف شروع دن سے ہی سازشیں کی گئیں،ہمارے پروگرام سے زیادہ بہتر پروگرام دینے کی بجائے نواز شریف اور عمران خان نے اسے ختم کرنے کی کوشش کی اور اس کی ایک وجہ بے نظیر کی تصویر تھی اور یہ حکمران نہیں چاہتے کہ غریب عوام خوشحال ہوں،میں ماں کی خدمت کرنا چاہتا تھا مگر وہ شہید ہوگئیں،اب ہر عورت میری ماں ہے اورمیں ہر عورت کی اس طرح خدمت کروں گا جس طرح اپنی ماں کی کرنا چاہتا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایوان اقبال میں منعقدہ ویمن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ا س موقع پر پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، خواتین ونگ کی صدر ثمینہ خالد گھرکی سمیت خواتین کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ میں ویمن ونگ کے کنونشن سے خطاب کر رہا ہوں ،آپ محترمہ شہید بھٹو اور میرے نمائندے ہو، آپ سب کو سلام ،جب خواتین کا دن منایا جارہا ہے آپ نے یہاں سے شاندار پیغام بھیجا ہے ،جب عورتوں کے حقوق اور جدوجہد کی بات ہوتی ہے تو وہاں شہید محترمہ کا نام آتا ہے، ہر بیٹے کا خواب ہوتا ہے والدہ کی خدمت کرے ،شہید محترمہ کی شہادت کے بعد پاکستان کی ہر عورت میری ماں ہے ، میں چاہتا ہوں کہ ہر ماں کی اتنی خدمت کروں جیسے اپنی والدہ کی کرنا چاہتا تھا، پاکستان کو ایک ایسی ریاست بنائوں جو عورت کی اتنی خدمت کرے جتنی میں ماں کی کرنا چاہتا ہوں ،ہم نے عورتوں کوجو حق دئیے یہ حق اسلام دیتا ہے ،اسلام وہ دین ہے جو سب سے زیادہ عورتوں کو حق دیتا ہے ،بھٹو شہید نے آئین بنا کر عورتوں کو حق دیا ،ہم کسی سے بھیک نہیں مانگ رہے ہم تو آئین میں دیئے گئے حقوق مانگتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے