ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کورونا وائرس سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں ، مرتضی وہاب

سوشل میڈیا میں بہت خوف پھیلایا جا رہا ہے جبکہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے‘ پریس کانفرنس
ایران سے آنے والے افراد کا ڈیٹا ایف آئی اے سے حاصل کر لیا گیا ہے‘ترجمان سندھ حکومت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق سوشل میڈیا میں بہت خوف پھیلایا جا رہا ہے جبکہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سندھ اسمبلی کے میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے 5 مریض سامنے آئے ہیں جن میں دو کا تعلق اسلام آباد ایک کا تعلق گلگت بلتستا ن اور دو مریض کراچی سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ دونوں مریض ابھی ایران سے واپس آئے ہیں اور ان کی پوری فیملی کو نگہداشت میں رکھا گیا ہے جن میں ابھی تک کسی بھی فرد میں کرونا وائرس کی رپورٹ مثبت نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ ایران سے آنے والے افراد کا ڈیٹا ایف آئی اے سے حاصل کر لیا گیا ہے اور تمام افراد کو ٹیسٹ کے مراحل سے گزارا جا رہا ہے جن میں ابھی تک کوئی بھی کرونا وائرس کا کیس رپو ر ٹ نہیں ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں