English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فضل الرحمن کی دھرنا ختم کرانے والوں کو سامنے لانے کی دھمکی

جس نے کہا تھا جنوری آخری مہینہ ہو گا ان کو جلد سامنے لائیں گے، ق لیگ کے پاس کوئی اختیار ہے ہی نہیں
میرا جسم میری مرضی جیسی باتیں فحاشی اور لادینیت ہے‘ عورت مارچ سے ایک فیصد طبقہ بے نقاب ہورہا ہے
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ وہ وعدے عوام کے سامنے لانا پڑیں گے جس پر دھرنا ختم کرایا گیا۔ میرا جسم میری مرضی جیسی باتیں فحاشی اور لادینیت ہے ۔ عورت مارچ جیسی سرگرمیوں سے وہ ایک فیصد طبقہ بے نقاب ہورہا ہے جو پاکستانی معاشرے کا حصہ نہیں ہے۔سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم سے معاہدہ کرنے والے اپنا کردار ادا کریں، ہمیں مجبوراً وہ وعدے عوام کے سامنے لانے پڑیں گے جس پر ہمارا دھرنا ختم کرایا گیا، جس نے کہا تھا کہ جنوری آخری مہینہ ہو گا ان کو جلد سامنے لائیں گے، ہم نے کسی اور کی بات مانی ہے تاہم دکھایا ق لیگ کو گیا ہے، ق لیگ کے پاس کوئی اختیار ہے ہی نہیں۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران عورت مارچ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سربراہ جے یوآئی کا کہنا تھا کہ ہمارے دین اور آئین میں حقوق کا تعین کردیا گیا ہے۔ اسلام نے عورت کو عزت کا مقام دیا ہے ہم کیوں انہیں دوبارہ دورِ جاہلیت کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عورت مارچ جیسی سرگرمیوں سے وہ ایک فیصد طبقہ بے نقاب ہورہا ہے جو پاکستانی معاشرے کا حصہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا جسم میری مرضی جیسی باتیں فحاشی اور لادینیت ہے۔ تہذیبوں کی کشمکش کی تاریخ طویل ہے۔ مغرب اور اسلامی و مشرقی تہذیب کی روایات الگ ہیں، ہم اپنی تہذیبی اقدار پر کاربند رہینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے