لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی عدالت نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حاکم محمد بن راشد مکتوم کو اپنی اہلیہ حیا بنت حسین کو ڈرانے دھمکانے اور اپنی 2بیٹیوں کو اغوا کرانے کا قصور وار قرار دے دیا۔ شہزادی حیاگزشتہ برس گھر سے فرار ہو کر پہلے جرمنی پہنچیں اور بعد میں انہوںنے برطانوی عدالت میں اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ برطانوی ہائی کورٹ کے جج نے فیصلے میں کہا کہ محمد بن راشد نے ڈرانے دھمکانے کے لیے سرکاری وسائل کا بھی استعمال کیا۔
حاکم دبئی نے اہلیہ کو دھمکیاں دیں‘ بیٹیوں کو اغوا کرایا‘ برطانوی عدالت
القمر
