English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی وی کے پاس کوریج کی قابلیت نہیں ، بھارتی براڈ کاسٹر نہ ہو تو میچ لائیو دکھانا مشکل ہے ، چئیر میں پی سی بی

القمر

 

اسلام آباد(جسارت نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین احسان مانی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )کے ٹکٹس پر طنزیہ جملے کسنے پر کمیٹی ارکان نے شدید احتجاج کیا اور اجلاس کے بائیکاٹ کی دھمکی دی جس پر احسان مانی نے اپنے الفاظ واپس لے لئے اور کہا کہ ارکان اسمبلی کی دل آزاری پر معذرت خواہ ہوں۔پی ایس ایل ٹکٹس کے اصرار پر احسان مانی نے کہا کہ آپ ٹکٹ کے حقدار نہیں،ٹکٹ خرید کر میچ دیکھیں،میں فیملی کو دعوت دیتا ہوں تو اپنا ٹکٹ خود خریدتا ہوں ، ارکان پارلیمنٹ کو ٹکٹ خرید کر دے دیتے ہیں۔کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے احسان مانی نے اعتراف کیا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب معیار کے مطابق نہیں تھی ، براڈکاسٹنگ کیلئے ہمیں باہر سے لوگ لانے پڑ رہے ہیں ، پی ٹی وی کے پاس کوریج کی قابلیت ہی نہیں ، بھارتی براڈ کاسٹر نہ ہوں تو میچ لائیو کوئی دیکھ نہ سکے ، پی ٹی وی اپنی استعداد کار بڑھائے تو ہمیں بھارتی براڈ کاسٹر کی ضرورت ہی نہیں، ہم میچز تسلسل کیساتھ اس وقت جیتیں گے جب ہمارا ا سٹرکچر ٹھیک ہو گا،600 ملین گزشتہ سال ٹیکس دیا،10 سال سے انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں نہیں ہوئی تھی،10 سال سے کسی اسٹیڈیم پر فنڈزخرچ نہیں ہوئے تھے،لاہور اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز پر 2 ارب لگے، لگتا ہے مزید ابھی 2 ارب لگانا پڑیں گے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی دبئی سے آکر شریک ہوئے اور کہا کہ دبئی تھا میٹنگ چھوڑ کر اجلاس میں پیش ہوا ، 3 لاکھ لگا کر دوبارہ واپس جانا پڑے گا،لاہور سے ممبر آئے ، ڈھائی لاکھ ان کا خرچہ آیا ، پی سی بی ایک پیسہ بھی حکومت سے نہیں لیتی ۔ انہوں نے کہا کہ600 ملین گزشتہ سال ٹیکس دیا،10 سال سے انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں نہیں ہوئی تھی،10سال سے کسی اسٹیڈیم پر خرچ نہیں ہوئے تھے،لاہور اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز پر 2 ارب لگے، لگتا ہے مزید ابھی 2 ارب لگانا پڑیں گے،ئمہ کمیٹی میں رکن منور بی بی بلوچ اور شاہدہ رحمانی نے ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل ٹکٹس کا معاملہ اٹھا دیا اور کہا کہ کیا ارکان اسمبلی کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ملک میں 14 فی صد ٹکٹ مفت دیے گئے۔ ٹکٹس کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ ٹکٹ کی حقدار نہیں،ٹکٹ خرید کر میچ دیکھیں،میں فیملی کو دعوت دیتا ہوں تو اپنا ٹکٹ خود خریدتا ہوں ، وزراء کا ہر طرف سے پریشر آتا ہے۔رکن کمیٹی منور بی بی بلوچ نے پی ایس ایل ٹکٹ کمیٹی ممبران کو نہ ملنے کا دوبارہ شکوہ کیا تو چیئرمین پی سی بی نے جواب دیا کہ آپ کو ٹکٹ خرید کر دے دیتے ہیں۔اس موقع پر کمیٹی کے دیگر ارکان نے اعتراض کیا کہ اس بات کا کیا مطلب ہے کہ ٹکٹ خرید کر دیتے ہی،چیئرمین پی سی بی معافی مانگیں، ہمیں نہیں چا ہیے آپ کے ٹکٹ،چیئرمین پی سی بی نے معذرت نہ کی تو ہم کمیٹی کا بائیکاٹ کریں گے، گزشتہ10اجلاس میں احسان مانی شریک نہیں ہوئے اس پر معذرت کے بجائے ہمیں باتیں سنا رہے ہیں۔ ارکان کے احتجاج پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اپنے الفاظ واپس لے لئے اور کہا کہ ارکان اسمبلی کی دل آزاری پر معذرت خواہ ہوں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے پی سی بی کے افسران کی تنخواہوں سے متعلق ان کیمرا بریفنگ لینے کی درخواست کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے