کراچی (اے پی پی) آل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں داؤد اسپورٹس اور ایئرپورٹ جم خانہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، شیراز علی نے کارآمد سنچری بنائی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت اور رائزنگ اسٹار سی سی کے زیر اہتمام آل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچز کے فیصلے ہوگئے۔ داؤد اسپورٹس نے ناظم آباد جم خانہ ’بی‘ کو 169رنز اور ایئرپورٹ جم خانہ پاک کریسنٹ کو 148رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کرلی۔ شیراز علی نے سنچری بنائی جبکہ نوید خان، کاشف اقبال، جہانزیب سلطان اور حریرہ واحد نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے پہلے میچ میں فیورٹ داؤد اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 5 وکٹوں پر 306 رنز اسکور کئے۔ شیراز علی نے 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 109 رنز کی اننگ کھیلی۔ نوید خان نے 69رنز میں 9چوکے جبکہ کاشف اقبال کے 50رنز 5چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ناظم آباد جم خانہ ’بی‘ کی جوابی اننگز 30.4اوورز میں 137رنز پر تمام ہوگئی۔ ظفر علی نے 40رنز نمایاں اننگز کھیلی۔ جنید نعیم نے 26رنز پر 3وکٹیں حاصل کیں، دوسرے میچ میں ایئر پورٹ جم خانہ نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 45اوورز میں 7وکٹوں پر 291 رنز کا ٹوٹل حاصل کیا۔ جہانزیب سلطان نے 85رنز کی اننگز میں 9چوکے اور 3چھکے لگائے۔ حریرہ احمد نے 3چوکے لگا کر 57رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کے مابین پہلی وکٹ پر 143رنز جوڑے۔ شہباز خان نے 62رنز پر 4کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔
، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے گرانڈ اسٹاف کو شاباشی دی۔
