کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹی ڈی جی ٹائیگر اورکمپلائنس ڈیفنڈرنے فتح حاصل کر لی۔5 ویں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹی ایم سی گرائونڈگلبرگ میں کھیلے گئے مزید 2 میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ ٹی ڈی جی ٹائیگر نے 8 وکٹوں سے بورڈ فلکن کو اور ددسرے میچ میں کمپلائنس ڈیفنڈر نے 26 رنز سے آئی ڈی جی فلکن کوہرادیا۔ ان میچوں کے مین آف دی میچ عادل انجم اور راحیل شیخ قرار پائے۔ پہلے میچ میں ٹی ڈی جی ٹائیگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ ان کے حق میں غلط ثابت ہوا۔ انہوں نے مقرررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز کا ٹارگیٹ دیا جبکہ ان کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہیں ہوسکا ۔ لیمن چغلائی نے 11 رنز اور مدثرحسین نے 12 رنز دیکر 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ٹی ڈی جی ٹائیگر نے مطلوبہ اسکور10 اوورز میں باآسانی حاصل کر لیا۔ راحیل شیخ نے ہاف سنچری 54 رنز کی شاندار انگیز کھیلی۔ دوسرے میچ میں کمپلائنس ڈیفنڈرنے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 154 رنز اسکور کیا۔ عادل انجم نے 47 رنز، فیضان اکرم نے 37 رنز، مدثرشیخ اور این خان نے 21-21 رنز بنائے۔
نیشنل بینک ٹی ٹوئنٹی، ٹی ڈی جی ٹائیگر اورکمپلائنس ڈیفنڈرکی فتح
القمر
